تحریک انصاف پر پابندی کا قانونی جواز موجود ہے ، اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد (آن لائن) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وفا قی حکومت کے پاس تحریک انصاف پر پابندی کا قانونی جواز موجود ہے ۔تاہم ریفرنس دائر سے قبل معاملے کے سیاسی اور قانونی پہلووں کا جائز ہ لیں گے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں ۔ اس حوالے سے اتحادیوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے ۔ انہوں نے کہا وفاقی حکومت کے پاس پی ٹی آئی پر پابندی کا قانونی جواز موجود ہے ۔ تاہم سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے سے قبل اس معاملے کے تما م سیاسی اور قانونی پہلووں کو دیکھ کر حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔
Comments are closed.