جنرل عاصم منیر کو یہ باور ہونا چاہیے کہ موجودہ شہباز شریف کی حکومت کی کوشش ہے کہ فوج،پی ٹی آئی اور پاکستانی عوام کو آمنے سامنے کیا جائے،پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس ٹاک

اسلام آباد(آن لائن )پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہے کہ آج تیسرے دن پارلیمان کے باہر پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کا احتجاج جاری ہے۔بھوک ہڑتال پرامن احتجاج ہے جو خان صاحب کی رہائی تک جاری رہے گا۔پی ٹی آئی کے بارے میں مخالفین کہتے تھے اس پر پابندی لگائیں۔آج سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہوا اور پی ٹی آئی ایک پارلیمانی پارٹی بن گئی۔آج ہم نے ملک بھر سے اپنے اراکین اسمبلی کی تصدیق کر لی
ہم ایک بار پھر چاروں ایوانوں میں پارلیمانی پارٹی بن کر ابھریں گے۔ان خیالات کا اظہار بیرسٹر گوہر و عمر ایوب نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ بیرسٹر گوہر نے کہاکہ آج بھی ہمارے اراکین کے گھروں پر تالے لگوائے جا رہے ہیں۔لاقانونیت کے اس دور میں ہمارے اراکین کی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔عدلیہ سے درخواست ہے اب آپ ازخود نوٹس لے لیں۔

ہمارے اراکین کے خلاف راتوں رات اینٹی کرپشن کے کیسز بنائے جا رہے ہیں۔لاہور ہائی کورٹ نے خان صاحب کا جسمانی ریمانڈ ختم کیا۔عمر ایوب اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں عمران خان صاحب سے ملاقات ہوئی، جنرل عاصم منیر کو یہ باور ہونا چاہیے کہ موجودہ شہباز شریف کی حکومت کی کوشش ہے کہ فوج،پی ٹی آئی اور پاکستانی عوام کو آمنے سامنے کیا جائے۔یہ خطرناک چیز ہے۔اس وقت پاکستان کے 90 فیصد عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے جو پریس کانفرنس کی کیونکہ وزیر داخلہ، وزیر خارجہ غائب ہیں۔انہوں نے خود فوج کو دھکیلا ہے کہ ہماری ترجمانی کریں۔عمران خان نے کہا کہ قوم انتخابات کی تیاری کرے۔ آج جمعہ کو انشاء اللہ ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف کمشنر کے آرڈر کو کالعدم قرار دیا۔5 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ ہوگا جسے وزیراعلی علی امین لیڈ کریں گے۔بانی چیئرمین نے بھوک ہڑتالی کیمپ کو سراہا اور شاباش دی۔قوم کے لیے خان کا پیغام ہے آپ ڈٹے رہیں جیت پی ٹی آئی کی ہوگی۔9 مئی اور 18 مارچ کے حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیجز غائب کر دی گئیں۔عمران خان اس کے لیے خود عدالت میں کیس دائر کریں گے

Comments are closed.