جامشورو،مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم،3افراد جاں بحق 10سے زائد زخمی
جامشورو(آن لائن) جامشورو میں ایم نائن موٹر وے پر مسافرکوچ اور ٹریلر میں ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، لونی کوٹ کے مقام پریہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مسافر کوچ اور ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں اور پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں و لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو نوری آبادی ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکا کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کر دیاگیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔حادثے کے بعد ٹریلر روڈ پر الٹ گیا جس سے ٹریفک کی روانی میں دشواری ہوئی۔
Comments are closed.