قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مستردسب ٹھیک چل رہا ہے ،الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، وزیر قانون

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کے امکان مسترد کردیا اور کہا کہ قبل ازوقت انتخابات اپوزیشن لیڈر کی خواہش ہوسکتی ہے ،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہاکہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے،آئین میں اسمبلیوں کی مدت پانچ سال ہے ، قبل ازوقت انتخابات کے حالات نہیں ہیں ، سب ٹھیک چل رہا ہے ، اللہ خیرکرے ، اسمبلیاں پانچ سالہ مدت پوری کریں گی ،مسلم لیگ ن پر فوج اور تحریک انصاف کے درمیان نفرت پھیلانے کے الزام کا جواب عمر ایوب سے لیں ۔

Comments are closed.