امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے منی پور اور مقبوضہ کشمیر، خطرناک قرار

نئی دہلی (آن لائن)امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے منی پور اور مقبوضہ کشمیر، خطرناک قرار، سفر پر پابندی عائد ، مودی کا بھارت ایک بار پھر عالمی سطح پر بری طرح بے نقاب ، امریکا نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی، مسلح حملوں اور جنسی زیادتی کے خطرات کے باعث امریکی شہریوں کو بھارت جانے سے گریز کرنے کا مشورہ۔ٹریول ایڈوائیزری کی رپورٹ کے مطابق انہیں ہدایت کیں کہ وہ منی پور، مقبوضہ کشمیر، اور ملک کے وسطی اور مشرقی حصوں کا سفر نہ کریں

، امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بھارت کو لیول 4 پر رکھا جس کے تحت بھارت کے متعدد علاقے غیر محفوظ ہیں، رپورٹ کے مطابق جرائم اور دہشتگردی کی وجہ سے بھارت سفر کرنا کسی خطرے سے خالی نہیں، ریاست منی پور میں نسلی بنیادوں پر جاری خانہ جنگی پر امریکہ نے شدید تشویش کا اظہار کیا، بھارت میں سفر کرنے والیامریکی سرکاری ملازمیں کو منی پور میں سفر کرنے سے پہلے اجازت لینی ہوگی، اس سے قبل بھی بھارت میں غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ متعدد غیر معقول واقعات پیش آچکے ہیں، مودی کا G-20 اجلاس میں بھارت میں امن اور سیاحت کے فروغ کا نعرہ جھوٹا ثابت ہوگیا ہے ، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کا اصلی چہرہ دنیا پر عیاں ہو چکا ہے۔

Comments are closed.