جماعت اسلامی کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری‘بارش سے ٹینٹ سٹی بھیگ گیا
راولپنڈی(آن لائن)جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف دھرنا لیاقت باغ کے باہر تیسرے روز بھی جاری، گزشتہ رات سے ہونے والی بارش سے کارکان کیلئے ٹینٹ سٹی پانی سے بھر گیا ۔بارش کے باعث دھرنے کے شرکا کو شدید مشکلات کا سامنا، کارکنان کی دریاں، چادریں اور ضرورت کا سامان انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے بھیگ گیا۔ کارکنان کو ناشتہ بھی میٹرو پل کے نیچے بٹھا کر تقسیم کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کا دھرنے کے شرکا کے لیے انتظامات کے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود کوئی خاطر خواہ انتظامات نہ کیے گئے۔ دھرنے کی جگہ پر پانی بھر جانے سے کارکنان جگہ تبدیل کرنے پر مجبور ہو گئے۔
Comments are closed.