امجد زبیر ٹوانہ چیئرمین ایف بی آر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) امجد زبیرٹوانہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امجد زبیر ٹوانہ نے پہلے حکومت سے درخواست کی کہ انہیں عہدے سے ہٹایا جائے اور دو روز تک حکومتی جواب کا انتظار کرنے کے بعد انہوں نے اپنا استعفیٰ تحریری طور پر وزیراعظم کو ارسال کردیا،

مستعفی ہونے سے قبل امجد زبیر ٹوانہ نے 2 سے زائد وفاقی وزراء سے بھی ملاقات کی جنہوں نے انہیں عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دیا۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گریڈ 21 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر امجد زبیر ٹوانہ نے مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد اگلے سال 25 فروری کو ریٹائرڈ ہونا تھا لیکن اس وقت فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں 21 سے زیادہ افسران امجد زبیر ٹوانہ سے سینئر ہیں اور ادارے کے سینئر افسران ان کے ساتھ تعاون نہیں کرتے تھے، جس کی وجہ سے امجد زبیر ٹوانہ نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے چیئرمین ایف بی آر کے عہدے سے سبکدوشی کے لیے پہلے حکومت کو آگاہ بھی کیا، اس مقصد کے لیے انہوں نے حکومت کو تحریری مراسلہ بھجوایا۔

Comments are closed.