غیرقانونی اسلحہ کیس، پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
اسلام آباد(آن لائن)غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں دہشتگردی کا مقدمہ درج ہے جس پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ بات کالعدم ٹی ٹی پی تک رکی ہوئی ہے یا آگے بڑھی ہے جس پر پراسکیوٹر نے جواب دیا کہ آگے تفتیش کرنی ہے۔
رؤف حسن کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر اکاؤنٹس کی تفصیلات جاننی تھیں تو وہ آن لائن چیک کیا جا سکتا تھا جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ سینئر وکیل ہونے کے ناطے آپ کو آرڈر پراعتراض ادھر نہیں کرنا چاہیے بلکہ ہائیکورٹ جانا چاہیے۔ فریقین کے دلائل سنن کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے رہنما پی ٹی آئی کا مزید 7 روز کا جسمانی ریمانڈ دینے کی محکمہ سی ٹی ڈی کی استدعا مسترد کردی اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دِہشتگردی عدالت نے بارود مواد برآمدگی کیس میں رؤف حسن کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا۔
Comments are closed.