پاکستان میں ہر سال 135 ارب روپے کی اینٹی بائیوٹک ادویات فروخت ہوتیں‘ڈریپ

اسلام آباد(آن لائن)نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ادویات کی بڑھتی ہوئی فروخت پر ڈریپ نے نوٹس لیتے ہوئے تمام صوبائی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کر دیں ۔

سی او ڈریپ عاصم رؤف نے کہا کہ ملک بھر میں نسخے کے بغیر انٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت فوری روکی جائے‘اینٹی باؤٹک ادویات کی فروخت کے لیے قوانین میں فوری تبدیلی بھی کی جائے۔ایک بیان میں عاصم روٴف کا کہنا تھا کہ بیماری پیدا کرنے والے جرثوموں میں اینٹی باؤٹک ادویات کے خلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے‘دنیا بھر میں اینٹی باؤٹک ادویات نسخے پر جبکہ پاکستان میں ٹافیوں کی طرح فروخت ہوتی ہیں۔حکام کے مطابق غیر ضروری اینٹی بائیوٹک ادویات تجویز کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف بھی ایکشن تجویز کریں گے۔ادویات کی فروخت کے لیے غیر اخلاقی مارکیٹنگ کرنے والی فارما کمپنیوں یہ خلاف بھی ایکشن لیں گے۔ ڈریپ حکام کے مطابق پاکستان میں ہر سال 135 ارب روپے کی اینٹی بائیوٹک ادویات فروخت ہوتی ہیں۔

Comments are closed.