دنیا اور پاکستان ایک گہری تبدیلی سے گزررہے ہیں، اسحاق ڈار
اسلام آباد (آن لائن) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہر نئی سیاسی یا انتظامی ذمہ داری سفارت کار کو چیلنج کرے گی۔ دنیا اور پاکستان ایک گہری تبدیلی سے گزررہے ہیں۔ نئے غیر یقینی چیلنجز نے سکیورٹی کو مزید غیر مستحکم کردیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 43ویں ڈپلومیٹک کورس گریجویشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا سفارتی خدمات میں شامل ہونے پر اپنی ذمہ داریوں سے نبرآزما ہونا ہو گا، دنیا اور پاکستان ایک گہری تبدیلی سے گزررہے ہیں ۔ انہوں نے سفارتی کورس مکمل کرنے والے طلبہ اور والدین کو مبارکباد بھی پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ نئے غیر یقینی چیلنجز نے سکیورٹی کو مزید غیر مستحکم کردیا،طاقت کے مقابلے نے بلاک کی سیاست کا خدشہ بڑھا دیا، سفارتکاروں پر فرض ہے کہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق پاکستان کی خدمت کریں، ہر نئی ذمہ داری، چاہے سیاسی ہو یا انتظامی آپ کو چیلنج کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ بلاک سیاست عالمی سیاست ،معیشت اوربین الریاستی تعلقات کو بری طرح متاثر کرے گا، پوری دنیا کے معاشرے دباوٴ کا شکار ہیں، دائیں بازو کی سیاست کا واضح عروج ہے، سافٹ پاور نے روایتی جنگ کی جگہ لے لی،اب بیانیہ اورغلط معلومات کی جنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی تبدیلیاں پاکستان کے عالمی تعلقات اور خارجہ پالیسی پر براہ راست اثر انداز ہورہی ہیں، خودمختاری،علاقائی سالمیت اور آزادی کیلئے چیلنجز کا جواب دینا چاہیے، روایتی سفارتکاری سے اقتصادی سفارت کاری کی طرف خود کو موڑنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ترقیاتی ایجنڈا آگے بڑھانے کیلئے ہمیں مل کر کردارادا کرنا ہوگا، نوجوان سفارتکاروں کو تجارت اور سرمایہ کاری سمیت ضروری مہارتوں سے لیس کیا جائے، سفارتکاروں کو عالمی قانون اورسیاست کے ساتھ اقتصادی سفارتکاری کا بھی ماہر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فارن سروس اکیڈمی نے 1500سے زائد غیر ملکی سفارت کاروں کو تربیت دی، فارن سروس اکیڈمی نے ایسے ممتاز سفارتکار پیدا کیے جنہوں نے پاکستان کی نمائندگی بڑے اعزاز کے ساتھ کی، ملک کے نمائندے کی حیثیت سے پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کا خیال رکھنا اولین فرض ہے۔
Comments are closed.