لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز کو پیش کرنے کا حکم
لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد کو 12اگست کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے حاجی امتیاز کی بازیابی کے لیے ان کے اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ حاجی امتیاز گوجرانولہ جیل میں ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آردر جاری کئے ہیں جس کے باعث حاجی امتیاز نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں جانا ہے، پیر کے روز پیش کردیں گے۔عدالت نے حاجی امتیاز کو 12اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے لاپتا رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد کو ملتان ایئرپورٹ سے دوبارہ گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا۔
Comments are closed.