بنگلہ دیش واقعات میں پاکستان کے ملوث ہونے کی بھارتی رپورٹس بے بنیاد ، دفتر خارجہ
اسلام آباد (آن لائن) دفتر خارجہ نے بنگلہ دیش کے حالیہ واقعات میں پاکستان کے ملوث ہونے کی بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی رپورٹس پاکستان کے خلاف بھارتی جنون کی عکاسی کرتی ہیں ۔ اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان بہترین مثبت تعلقات قائم ہیں ۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔ اور او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس ایران اور فلسطین کی درخواست پر بلایا گیا تھا۔ انہوں نے اسرائیلی بربریت اند جارحانہ منصوبوں اور ڈیزائنز کی مذمت کی۔ آسیان کے موقع پر اسحاق ڈار نے آسیان کی رکن ریاستوں اور ممالک کو تہنیت پیش کی۔ ترجمان نے کہارواں ہفتے یوم استحصال منایا گیا۔
ڈًپٹی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ, عالمی راہماوں اور او آئی سی کو خطوط بھیجے۔انہوّں نے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے اور یو این راوا کو رسائی دینے کا مطالبہ کیا۔ آصف مرچنٹ کی گرفتاری پر دفتر خارجہ نے رد عمل دیتے ہوے کہا ہم نے امریکہ کے ساتھ اس معاملے پر رابطہ کیا اور مزید تفصیلات کا انتظار کررہے ہیں۔ ہم نے امریکی حکام کی جانب سے ان کے بیان کو بھی دیکھا۔ ترجمان نے کہا پاکستان اور بنگلہ دیش کے مثبت تعلقات ہیں ۔ پاکستان کے ہائی کمشنر نے بنگلہ دیش کے نئی وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ وزیر اعظم نے پروفیسر یونس کو مبارکباد بھی دی۔ وزیر اعظم نے خواہش ظاہر کی ہے کہ پروفیسر یونس کے ساتھ کام کرینگے۔ حکومت پاکستانی عوام کی جانب بنگلہ دیش کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی بھی کی گئی ۔ امید ہے بنگلہ دیش میں جلد حالات نارمل ہو جائینگے۔ ترجمان نے کہا بنگلہ دیش کے حالات پر ہندوستان کی جانب سے پاکستان کے ملوث ہونے کے تمام بیانات کو مسترد کرتے ہیں۔ بھارتی میڈیا پاکستان کے کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کو نسل کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے ۔
Comments are closed.