مودی کی پیروکار شیخ حسینہ کے بنگلادیش کی عوام پر مظالم کی داستان

نئی دہلی (آن لائن)مودی کی پیروکار شیخ حسینہ کے بنگلادیش کی عوام پر مظالم کی داستان ،مودی سرکار اور شیخ حسینہ ایک ہی سکے کے دورخ ، ایمنسٹی انٹرنیشنل رپورٹک کے مطابق بھارتی ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے شیخ حسینہ بھارت کے ہاتھوں کھلونا بنتے ہوئے بنگلہ دیش کی جڑیں کھوکھلی کرتی رہی،مودی اور شیخ حسینہ کے دور اقتدار مخالفین پر ظلم و بربریت، آزادی رائے پر پابندی، ماورائے عدالت قتل عام اور اقلیتوں کی حقوق کی پامالی سے داغدار ہے ،حسینہ واجد بطور بنگلادیشی وزیراعظم ناکام رہیں اور بھارتی پالیسیوں کی حمایتی بن کر اپنی ہی عوام کی آوازوں کا گلہ گھونٹتی رہی،اقتدار کی حوس میں شیخ حسینہ نے اپنے سیاسی مخالفین خالدہ ضیاء اور مرزا فخرالسلام عالمگیر کو پابند سلاسل کیا جبکہ مودی کے دونوں دور اقتدار میں متعدد بار سیاسی مخالفین کو عتاب کا نشانہ بنایا گیا جس کی واضح مثال الیکشن سے قبل اروند کیجروال کی گرفتاریاں ہیں

،شیخ حسینہ نے ریپڈ ایکشن بٹالین بنائی جس کے ذریعے سینکڑوں جبری گمشدگیوں سمیت 25 ہزار سے زائد رہنماوں کو گرفتار اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور مودی کی جانب سے آر ایس ایس کے غنڈوں کے ذریعے ہندوتوا نظریے کو پروان چڑھایا گیا ،شیخ حسینہ نے تنقیدی صحافیوں کو خاموش کرنے کے لیے ڈیجیٹل سیکیورٹی ایکٹ (DSA) کے تحت 56 سے زائد صحافیوں کو گرفتار کیا جبکہ مودی نے بھی صحافیوں کو توہین آمیز رویے کا نشانہ بنایا اور نیوز کلک کے 46 صحافیوں کو دہشتگردی کے جھوٹی الزامات کا سامنا کرنا پڑا، رپورٹ کے مطابق اپنے خلاف تنقیدی آوازوں کو خاموش کرنے کے لئے رواں سال ایک مہینے سے زائد عرصے کے لئے انٹرنیٹ سروسز کو معطل کیا گیا جبکہ مودی کے اقتدار میں 800 سے زائد مرتبہ انٹرنیٹ بند رہا،2009 سے 2024 کے دوران 6 سو سے زائد جبری گمشدگی جبکہ 3 ہزار سے زائد ماورائے عدالت قتل کے واقعات ریکارڈ کیے گئے ،رواں سال مودی نے پڑوسی ممالک میں 20 سے زائد ماورائے عدالت قتل کیے جس پر مودی کو عالمی سطح پر ذلت کا سامنا کرنا پڑا ،رپورٹک ے مطابق راوں سال محض جولائی کے مہینے میں 300 سے زائد طلباء کو ہلاک جبکہ 3 ہزار سے زائد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ مودی کے دور اقتدار میں بھارتی مسلمانوں کے خلاف تشدد کے 255 واقعات رپورٹ کیے گئے، جموں و کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کرتے ہوئے مودی نے آرٹیکل 370 کی منسوخی سے کشمیر کے حقوق سلب کر دیے، شیخ حسینہ کے مضموم مقاصد اور مودی حکومت کی فائشٹ پالیسیوں کے باعث دونوں کے ہاتھ اپنے ہی عوام کے خون سے رنگے ہیں ،کئی دہائیوں سے جو گڑھا حسینہ واجد اپنے دور اقتدار میں کھودتی رہی اپنے ہی عوام کے ہاتھوں ذلیل ہو کر خود ہی اس میں جا گری اور چھپنے کے لئے بھارتی آقاوٴں کا سہارا لیا

Comments are closed.