حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئی
اسلام آباد(آن لائن)حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئی ،بجلی قیمتوں میں کمی ،تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس اور روزہ مرہ اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں ٹیکس کمی کے معاہدے کئے گئے ،تفصیل کے مطابق گزشتہ رات حکومتی کمیٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان طویل ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سامنے آگئی ہے، معاہدے کے تحت ریونیو بڑھا کر تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کو ہر ممکن کم کیا جائے گا،بجلی کے بلوں اور ٹیکسز کو فوری طور پر کم کیا جائے گا،بڑے جاگیرداروں اور لینڈ ہولڈر پر انکم ٹیکس کا موثر نظام وضع کیا جائے گا
،تاجروں اور ایکسپوٹرز کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی،آئی پی پیز کے معاہدوں پر مکمل نظر ثانی کی جائے گی، معاہدہ میں مزید کہاگیا کہ آئی پی پیز کے معاملے پر ٹاسک فورس قائم کی جائے گی جو ایک ماہ میں کام مکمل کرے گی،اگست کے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کو 15 دن کے لیے موخر کیا جائے گا، کیپسٹی بلوں کی ادائیگی بجلی فی یونٹ کی کمی سے منسلک ہو گی،ٹاسک فورس میں واپڈا چیرمین، اڈیٹر جنرل پاکستان اور ایف پی سی سی آئی کے نمائندے شامل ہوں گے، معاہدے میں حکومت کی ٹاسک فورس کے نکات بھی شامل ہیں،کے الیکٹرک کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے گا،سرکاری سطح پر استعمال ہونے والی گاڑیوں کو 1300 سی سی تک محدود کیا جائے گا،حکومت اشیائے خورد نوش کی قیمتوں اور ٹیکس میں کمی کرے گی،حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات گزشتہ رات کامیاب ہوئے تھے۔
Comments are closed.