قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسجد نبوی کے امام کی شرکت ،تلاوت کی
اسلام آباد(آن لائن )قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ جیولین تھرور ارشد ندیم کو اراکین قومی اسمبلی کی مبارکباد اور کہا کہ ارشد ندیم نے ناممکن کو ممکن کر دیا ہے اجلاس میں مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے قومی اسمبلی اجلاس میں تلاوت کی قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے مسجد نبوی کے امام ہمارے درمیان موجود ہیں آپ کے موجودگی ہمارے لئے فخر کا باعث ہے آپ کو اپنے درمیان پا کر بہت خوش ہیں آپ کی حکمت اور رہنمائی سے مستفید ہونے کے خواہشمند ہیں انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں ارشد ندیم نوجوانوں کے لئے مثال ہیں پورا ایوان ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ امام مسجد نبوی شیخ صلاح بن محمد البدیر کو خوش آمدید کہتے ہیں ہم لوگ ان کو پاکستان کی سرزمین پر خوش آمدید کہتے ہیں مسجد نبوی میں جو مہمان نوازی ہوتی ہے اس پر یہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ہمارے سعودی سفیر بھی یہاں پر موجود ہیں ،انہوں نے سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمارے معزز رکن کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے، اس پر عملدرآمد ضرور کیجئے گا، ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ارشد ندیم نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہیارشد ندیم کا صحیح مثالی استقبال ہونا چاہئیجب بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوتی ہے ہمشیہ انہوں نے سعودی پاکستان تعلقات کو سراہا ہے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یہ ہمارے لئے باعث برکت اور باعث فخر ہے کہ امام مسجد نبوی آج اس ایوان میں موجود ہیں یہ ہمارے لئے شرف کا باعث ہے،ہم انکو خوش آمدید کہتے ہیں میں سعودی عرب کے وفد کو خوش آمدید کہتا ہوں پاکستان کے لئے آج فخر کا دن ہے ارشد ندیم نے پوری قوم کا سر بلند کیا تین دہائیوں کے بعد پاکستان کا اولمپکس میں گولڈ میڈل ملا ہے ،کھیلوں کی تنظیموں بشمول اولمپکس کی تنظیم میں شخص بیٹھ جاتا ہے پھر بیٹھ جاتاہے ،سیاست دان اتنی سیاست نہیں کرتے جتنی یہ ایسوسی ایشنز والے کرتے ہیں ہم ہاکی میں بھی دست گریبان ہو رہے ہیں ،دعا کریں ایک دوسرے کو ہاکیاں نہ ماریں ہماری کھیلوں کی آرگنائزیشن سیاست سے پاک ہوں
Comments are closed.