تحریک انصاف 22اگست کو ترنول میں جلسہ کر سکتی ہے ،ضلعی انتظامیہ نے عدالت کو آگاہ کر دیا

اسلام آباد ( آن لائن)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد میں 22 اگست کو جلسہ کرسکتی ہے۔جبکہ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے درخواست پر مزید سماعت ائندہ ہفتہ کیلئے ملتوی کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی رہنما عامرمغل کی درخواست پرجمعہ کو سماعت کی،پی ٹی ا?ئی وکیل شعیب شاہین،سٹیٹ کونسل عبدالرحمن اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران سٹیٹ کونسل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انتطامیہ کی جانب سے 22 اگست کو ترنول میں جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جس پرپی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں 22 اگست ہی منظور ہے جلسہ کی تیاری کیلئے بھی وقت چاہیے ہوتاہے،ہمیں ترنول پر جلسہ کا اعتراض ہے اور جگہ تبدیلی کیلئے درخواست بھی دی،13 اگست کو ایف نائن پارک یا کشمیر ہائی وے پر جلسے کی درخواست دی تھی، شعیب شاہین نے موقف اختیار کیا کہ ہم جلسہ 22 اگست کو ہی کر لیں گے لیکن مقام تبدیل کر دیا جائے، ترنول کی بجائے ایف نائن پارک یا کشمیر ہائی وے پر جلسے کی اجازت دی جائے،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے درخواست پر مزید سماعت آئندہ ہفتہ کیلئے ملتوی کردی

Comments are closed.