ریاض( آن لائن) سعودی عرب نے برکس میں شمولیت کی دعوت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ برکس میں شمولیت کی تفصیلات کا جائزہ لے کر گروپ میں شامل ہونے کا فیصلہ کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کی تنظیم برکس میں شمولیت کی دعوت کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برکس معاشی تعاون مضبوط بنانے کے لیے فائدہ مند اور اہم چینل ہے، برکس میں شمولیت کی تفصیلات کا جائزہ لیں گے اور یکم جنوری سے پہلے شمولیت کا مناسب فیصلہ کریں گے
Comments are closed.