معمر رانا کا پریانکا چوپڑا سے متعلق بیان، متھیرا اور مہناز معمر رانا آمنے سامنے آگئیں
کراچی (آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ میزبان و ماڈل متھیرا نے سینئر اداکار معمر رانا کو بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے متعلق بیان دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا تو ان کی اہلیہ ان کے دفاع میں سامنے آگئیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے متھیرا نے لکھا کہ یہ لوگ کیسے کسی کے رنگ روپ پر تبصرہ کرسکتے ہیں۔
ان سب کو یہ کیونکہ لگتا ہے کہ گھریلو ملازمہ ہونا بدصورتی کی علامت ہے، ہوسٹ کو شرم آنی چاہئے، کیونکہ ہم باحیثیت معاشرہ گورے رنگ کو بہتر بناکے پیش کرتے ہیںَ۔ متھیرا کی جانب سے تنقید کا نشانا بنائے جانے کے بعد فلمی اداکار معمر رانا کی اہلیہ مہناز معمر رانا اپنے شوہر کا دفاع کرنے میدان آگئی۔
انہوں نے متھیرا کی انسٹا اسٹوری کو اپنی اسٹوری پر ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ کی طرح یہ اتنا بڑا مسئلہ ہے نہیں جتنا بڑا اسے بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے اپنے شوہر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہوسٹ کی کوششوں کے باوجود معمر نے بھارتی اداکارہ کی ر نگت کے حوالے سے تبصرہ نہیں کیا، صرف اتنا کہا کہ میک اپ کے بغیر پریانکا کو پہچاننا مشکل ہوگیا تھا کیونکہ وہ مختلف دکھائی دیتی ہیں۔#/s#
Comments are closed.