دور رہو ورنہ میں برباد کر دونگا ، مہیش بھٹ کا اہلیہ سونی رازدان کو دھمکی دینے کا انکشاف
ممبئی ( آن لائن) بالی ووڈ معروف ہدایتکار، پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر مہیش بھٹ نے انکشاف کیا کہ اْنہوں نے اہلیہ، سونی رازدان کو خود سے دور رہنے کے لیے دھمکی دی تھی۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ اْنہوں نے اپنی اہلیہ، سونی رازدان کو خود سے دور رہنے کے لیے کہا تھا، انہوں نے سونی کو دھمکایا تھا کہ مجھ سے دور رہو ورنہ میں تمہیں برباد کر دوں گا۔ مہیش بھٹ کا بتانا تھا کہ جب وہ سونی رازدان کی محبت میں گرفتار ہوئے تو اْن کے ہاں بیٹے، راہول بھٹ کی پیدائش ہوئی تھی،
وہ راہول کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے تھے مگر اْن کا خیال بار بار سونی رازدان کی جانب ہی رہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’میں نے سوچا کہ سونی رازدان ایک سمجھدار خاتون ہے، مگر سونی کی جانب سے محبت کے اظہار نے مجھے مجبور کیا ہے میں اْسے دھمکا کر خود سے دور کر دوں۔ مہیش بھٹ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے سونی رازدان سے کہا تھا کہ ’میرے قریب مت آوٴ، ورنہ میں تمہیں برباد کر دوں گا۔ جس پر سونی رازدان کا کہنا تھا کہ ’میں برباد ہونا چاہتی ہوں۔ مہیش بھٹ کے مطابق بعد ازاں اْن کے اور سونی کے درمیان ہونے والے یہ ڈائیلاگ اْن کی فلم راز کا حصہ بنے تھے
Comments are closed.