ابھیشیک بچن نے ایشوریا رائے کیساتھ طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی اہلیہ و اداکارہ ایشوریا رائے سے علیحدگی کی خبروں پر ایک طویل عرصے خاموشی اختیار کیے رکھنے کے بعد بالآخر لب کشائی کردی۔طویل عرصے طلاق کی خبروں پر چپ سادھ رکھنے کے بعد اب ابھیشیک بچن نے برطانوی میڈیا کی جانب سے کیے گئے سوالات پر اپنا جواب دیتے ہوئے ان رپورٹرس کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیے جو ان کی اور ایشوریا کی طلاق کی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ابھیشیک بچن نے طلاق کے سوال کے جواب میں اپنی ویڈنگ رِنگ دکھائی اور کہا کہ ہم ابھی بھی شادی شدہ ہیں اور میرے پاس اس حوالے سے کچھ اور بتانے کو ہے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ آپ سب کسی بھی بات کو اپنے حساب سے رنگ دے دیتے ہیں، مجھے سمجھ آتا ہے کہ آپ سب یہ کیوں کرتے ہیں کیونکہ آپ کو خبریں شائع کرنی ہوتی ہیں۔ابھیشیک بچن نے کہا کہ میرے پاس ان افواہوں کے بارے میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے لیکن مجھے افسوس ہوتا ہے کہ لوگ تصدیق کے بغیر ایسی خبریں پھیلا دیتے ہیں۔اداکار نے مزید کہا کہ ٹھیک ہے، ہم مشہور شخصیات ہیں اور ہمیں اپنی نجی زندگی سے متعلق ایسی خبروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Comments are closed.