شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی فلم ”استری2“ کے پچاس ہزار ایڈوانس ٹکٹ فروخت
ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی نئی فلم ”استری2“ کے پچاس ہزار ایڈوانس ٹکٹ فروخت ہوگئے اور فلم اوپننگ ڈے پر 30 کروڑ کا بزنس کرسکتی ہے۔ فلم کے سیکوئیل کے ساتھ شردھا، راجکمار راؤ، اپارشکتی کھرانا، پنکج ترپاٹھی اور ابھیشیک بنرجی کی واپسی ہورہی ہے۔استری2 کا ٹیزر رواں برس جون میں ریلیز کیا گیا تھا جبکہ فلم میں بالی وڈ اسٹار اکشے کمار بھی خصوصی انٹری دیں گے۔ فلم 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Comments are closed.