جشن آزادی پر عہد کریں عوامی ترقی کیلئے کام کرینگے:صدر زرداری
اسلام آباد(آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جشن آزادی پر عہد کریں کہ عوامی ترقی کیلئے کام کریں گے، پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنائیں گے۔ پاکستانی کی 77ویں یومِ آزادی کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر کام کرنا ہوگا، ملکی اتحاد، سالمیت اور معاشی استحکام کیلئے پْرعزم ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ یومِ آزادی حقِ خود ارادیت کے لیے ہندوستانی مسلمانوں کی تاریخی سیاسی جدوجہد کا نقطہ عروج ہے۔ پْرامن اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان کا قیام تاریخ کا ایک بے مثل اور بے نظیر باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی، جمہوری اداروں کے استحکام اور عوامی مفاد میں دل و جان سے کام کرنا ہوگا۔ پاکستان کے لیے انگنت قربانیاں دینے والے تحریک پاکستان کے رہنماوٴں، کارکنان اور اپنے آباوٴ اجداد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ ملک کو بے شمار انسانی اور قدرتی وسائل سے نوازا گیا ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے وسائل کو بروئے کار لائیں۔ قوم کو ہم سے بہت سی توقعات ہیں، عوامی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم کے فرمان کے مطابق تمام تر توجہ عوام الناس اور غریب طبقے کی فلاح و بہبود پر مرکوز کرنی چاہیے۔ پاکستان کو عظیم ملک بنانے کے لیے نوجوانوں اور خواتین پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ علاوہ ازیں صدرمملکت آصف زرداری نے 104پاکستانیوں اور غیرملکی افراد کو اعزازات دینے کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں 104پاکستانیوں اور غیرملکیوں کواعزازات دینے کی منظوری دی گئی ہے، یہ اعزازات 23 مارچ 2025 کو خصوصی تقریب تقسیم اعزازات میں دیے جائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق خدمات عامہ کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ذوالفقار علی بھٹو شہیدکو نشان پاکستان، کھیل کے شعبے میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز، مراد سدپارہ کو ستارہ امتیاز ، ادب کے شعبے میں ناصر کاظمی مرحوم کو نشان امتیاز بعد از وفات دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
صدر مملکت نے کھیل کے شعبے میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز اور مراد سدپارہ کو ستارہ امتیاز عطا کرنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ ادب کے شعبے میں ناصر کاظمی مرحوم کو نشان امتیاز بعد از وفات عطا کرنے کی منظوری دی گئی ہے،پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں پرنس عبد العزیز بن سلمان السعود کو ہلال پاکستان عطا کیا جائیگا ،سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں عامر حفیظ ابراہیم کو ہلال امتیاز ، ڈاکٹر غلام محمد علی اور سردار محمد آفتاب احمد خان وٹو کو ستارہ امتیاز جبکہ ڈاکٹر سارا قریشی ، ڈاکٹر رفیع الدین اور پروفیسر ڈاکٹر عثمان قمر کو تمغہ امتیاز عطا کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے ،تعلیم کے شعبے میں سعدیہ رشید کو ہلال امتیاز ، ضیاء الحق، ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین اور سید اظہر حسین عابدی کو ستارہ امتیاز، برکت شاہ، عبد الرشید کاکڑ اور عنیقہ بانو کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی عطا کیا جائے گا ،شعبہ طب میں پروفیسر ڈاکٹر شہریار اور ڈاکٹر زریاب سیٹنا کو ہلال امتیاز، ڈاکٹر عاکف اللّٰہ خان، ڈاکٹر سید عابد مہدی کاظمی اور اکرام اللّٰہ خان کو تمغہ امتیاز عطا کرنے کی منظوری دی گئی ہے،فنون کے شعبے میں کالن ڈیوڈ کو ستارہ امتیاز ، ارشد عزیز ملک، بختیار احمد اور بیرسٹر ظفر اللہ کو تمغہ امتیاز عطا کیا جائے گا ،فریحہ پرویز ، حامد رانا ، شیبا ارشد اور نوید احمد بھٹی کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا ،ادب کے شعبے میں ناصر کاظمی مرحوم کو نشان امتیاز بعد از وفات ، جاوید جبار کو ہلال امتیاز، سلمان اعوان ، ظفر وقار تاج اور منیزہ شمسی کو ستارہ امتیاز عطا کیا جائے گا ،سید جواد حسین جعفری کو تمغہ امتیاز جبکہ عنبرین حسیب کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا ،کھیل کے میدان میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز ، مراد سدپارہ کو ستارہ امتیاز عطا کیا جائے گا ،کھیل کے شعبے میں مقصود احمد ، عماد شکیل بٹ ، رحمٰن اشتیاق اور میر نادر خان مگسی کو تمغہ امتیاز ، عامر اشفاق کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی عطا کرنے کی منظوری دید ی گئی ہے،سماجی خدمات اور خدمت خلق کے شعبے میں میاں عزیز احمد، ہنید لاکھانی، ثناء ہاشوانی اور سفیناز منیر کو ستارہ امتیاز جبکہ خواجہ انور مجید اور حسین داوٴد کو ہلال امتیاز عطا کرنے کی منظوری دی گئی ہے،ٹیکس گزاروں اور ایکسپورٹرز میں سید عمران علی شاہ ، ناظم الدین فیروز ، امتیاز حسین ، عدنان نیاز ، زاہد احمد غریب اور سید اسد حسین زیدی کو ستارہ امتیاز عطا کیا جائے گا
،خدمات عامہ کے شعبے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کو نشان پاکستان عطا کیا جائیگا جبکہ ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر حسین بلوچ کو ستارہ شجاعت عطا کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے،کیپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغا ، ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ اورعمر فاروق کو ہلال امتیاز عطا کیا جائے گا ،ڈاکٹر روبابا خان بلیدی ، ڈاکٹر حامد عتیق سرور، وقاص الدین سید ، جمیل احمد ، ایاز خان ، احمد اسحاق جہانگیر اور عرفان نواز میمن کو ستارہ امتیاز عطا کیا جائے گا ،سید شکیل شاہ، اشہد جواد ، رباب سکندر ، محمد یوسف خان ، کارڈینل جوزف کاوٴٹس ، ریحان مہتاب چاولہ ، ریئر ایڈمرل تنویر اور عامر محمود لاکھانی کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا ،بہادری کے اعتراف میں سب انسپکٹر تیمور شہزاد شہید ، سپاہی محمد آصف شہید ، ایس پی محمد اعجاز خان شہید ، ڈی ایس پی سردار حسین شہید ، ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید ، ایل ایچ سی محمد فاروق شہید ، ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ، اللّٰہ رکھیو نندوانی، کانسٹیبل جہانزیب اور کانسٹیبل ارشاد علی شہید کو ہلال شجاعت بعد از وفات عطا کیا جائے گا ،ملک سبز علی شہید اور کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ انجم کو ستارہ شجاعت سے نوازا جائے گا ،ملک محمود جان شہید ، سعید خان ، سمیع اللہ خان شہید ، صاحب خان اور ڈاکٹر شفیع محمد بزنجو کو تمغہ شجاعت عطا کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں غیر ملکی افراد کو بھی اعزازات عطا کیا جائیگا،پرنس عبد العزیز بن سلمان السعود کو ہلال پاکستان عطا کرنے کی منظوری دی گئی ہے،فو چی ہنگ اور محمد سیف السویدی کو ہلال قائد اعظم عطا کیا جائے گا ،ڈاکٹر ماجد بن عبد اللہ السبی اور انجینئر عبد اللہ السواہا کو ستارہ پاکستان سے نوازا جائے گا
Comments are closed.