ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار
دبئی (آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے۔بھارت کے روہت شرما ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ بھارت کے ہی شبمن گِل ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں اور ویرات کوہلی کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔بولرز میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کی پہلی اور جوش ہیزل ووڈ کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔پاکستان کے شاہین آفریدی بولنگ رینکنگ میں دو درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ون ڈے آل راونڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
Comments are closed.