پہلی بار عمرے کے لیے جا رہی ہوں، راکھی ساونت کا ویڈیو پیغام وائرل

ممبئی (آن لائن) بھارتی معروف، متنازع اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ پہلی بار عمرے کے لیے جا رہی ہیں۔راکھی ساونت کی جہاز میں بیٹھے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اْنہیں باحجاب، ایک سلجھے ہوئے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ کا ویڈیو میں بتانا ہے کہ وہ پہلی بار عمرے کے لیے جا رہی ہوں، وہ بہت خوش ہیں کہ ان کا بلاوا آیا ہے۔فاطمہ (راکھی ساونت) کا اپنے اس ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ میں آپ سب کے لیے دعا کروں گی، آپ سب بھی مجھے اپنی دعاوٴں میں یاد رکھیے گا۔

Comments are closed.