بنگلہ دیش ، سابق وزیر داخلہ ، پانچ ساتھیوں کے خلاف بدعنوانی کے الزامات پر تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ

ڈھاکہ ( آن لائن) بنگلہ دیش کیاینٹی کرپشن کمیشن نے سابق وزیر داخلہ اسد الزمان خان اور ان کے پانچ ساتھیوں کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اے سی سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ترجمان محمد اختر الاسلام نے کہا کہ کمیشن نے جمعرات کو سابق وزیر داخلہ اسد الزمان خان اور ان کے پانچ ساتھیوں کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سابق وزیر داخلہ کے پرائیویٹ سیکرٹری ہارون الرشید بسواس، پبلک سکیورٹی ڈویڑن کے ڈپٹی سیکرٹری دھنن جئے کمار داس، سکیورٹی سروسز ڈویژن کے انتظامی افسر ملا ابراہیم حسین، پرسنل آفیسر منیر حسین اور وزارت داخلہ کے پی آر اوشریف محمود اپو شامل ہیں۔بنگلہ دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن کے مطابق یہ سارے لوگ بھرتیوں، تقرریوں اور تبادلوں میں بدعنوانی میں ملوث ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ تما م افراد کے خلاف اے سی سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد جہانگیر عالم کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ٹیم تحقیقات کرے گی۔

Comments are closed.