کمیٹی نے شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے کی سفارش کی تھی،علی امین گنڈاپور

پشاور( آن لائن ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے صوبائی وزیر تعمیر ات ومواصلات شکیل احمد خان کے استعفیٰ کے حوالے سے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک تحریری استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔ کمیٹی نے شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے کی سفارش کی۔ شکیل خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری پر دستخط کر کے گورنر کو بھیج دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شکیل احمد خان پر اختیارات سے تجاوز اور کرپشن کی شکایات آئیں تھیں جس پر کمیٹی نے اپنی تحقیقات میں انہیں ذمہ دارقرار دیاتھا کمیٹی کی سفارشات کے بعد ہی انہیں کابینہ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔جبکہ صوبائی وزیر شکیل احمد کا موقف ہے کہ وزیراعلیٰ یبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور میرے محکمے میں مداخلت کر رہے تھے۔وزیراعلیٰ کسی اور کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔اس لئے ایسے ماحول کام کرنا میرے لئے مشکل ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے اختلافات کے باعث خیبرپختونخواہ کے صوبائی وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورس شکیل احمد خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

Comments are closed.