چیف جسٹس ملک ریاض کو عدالت کیوں نہیں بلا رہے،علیمہ خان کا سوال

راولپنڈی (آن لائن)عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس نے 190 ملین پاوٴنڈ پر ریمارکس دیئے ،چیف جسٹس ملک ریاض کو کیوں نہیں عدالت میں بلا رہے ،ناصر جاوید رانا جلد از جلد فیصلہ سنانے جارہے ہیں ،قاضی فائز عیسی سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ ملک ریاض کا نام کیوں نہیں لیا جارہا ،سپریم کورٹ نے ملک ریاض پر جرمانہ عائد کیا تھا،نواز شریف کے بیٹے نے اوور ویلو کر کے اپارٹمنٹ لی خریداری کی تھی ،ملک ریاض عدالت میں پیش ہوں اور جواب دیں ،جن جن کے اس کیس میں نام ہیں ان کو بھی طلب کیا جائے ،احتساب عدالت کے ججز نے آئندہ ہفتے کو سزا کے لیے رکھا ہوا ہے ،ہمارے وکلاء کو آج بھی تاخیر سے اڈیالہ جیل میں جانے دیا گیا۔

Comments are closed.