تحریک انصاف اعلی قیادت کا عمران خان کے مشورے کے ساتھ 22 اگست کو اسلام آبادمیں جلسے کا اعلان
یشاور (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت نے عمران خان کے مشورے کے ساتھ 22 اگست کو اسلام اباد میں جلسے کا اعلان کیا ہے:جلسے کے سلسلے میں تمام کارکنان کو موبلائز کیا گیا ہے کارکنان کی بہت بڑی تعداد اسلام اباد کا رخ کرے گی خیبر پختون خواہ سے بہت بڑی تعداد میں قافلے ائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مشیر اطلاعات خیبر پختون خواہ بریسٹر محمد علی سیف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے واضح کہا ہے کہ ہم کوئی بھی خلاف قانون کام نہیں کریں گے اسلام اباد کی ضلعی انتظامیہ بے بنیاد جھوٹے الزامات لگا کر اس جلسے کی اجازت دینے سے انکار کا خدشہ ہے میں حکومت اسلام اباد اور ضلعی انتظامیہ سے یہ کہنا چاہتا ہوں جلسے کی اجازت دینا اپ کا قانونی فریضہ ہے اور ہمارا ائینی حق ہے اسلام اباد پاکستان کے ائین کے مطابق پاکستان کے شہریوں کا حق ہے کہ وہ جہاں چاہیں اپنی سیاسی پارٹیوں کے اجتماعات جلسے کر سکتے ہیں ہم ضلعی انتظامیہ سے ریکویسٹ کرتے ہیں روڑے نہ اٹکائے جائیں جلسہ پرامن ہوگا
انہوں نے کہا کہ اگر پھر اس طرح کی بیان بازی کی گئی کہ مسلحے گروپ ارہے ہیں طالبان ارہے ہیں تو اس طرح کی لغویات ہمیں جلسہ کرنے سے نہیں روک سکے گی اسلام اباد میں التجا کروں گا کہ ایسی صورتحال نہ پیدا کی جائے جس سے مزید تلخیاں بڑھیں صوبائی وزیر شکیل خان کی برترفی کے حوالے سے میں چند حقائق میڈیا کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں وزیر شکیل خان کی برتر فی بانی پی ٹی ائی کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات پر برطرفی عمل میں لائی گئی کمیٹی نے کرپشن کے حوالے سے وزیر شکیل خان کے حوالے سے تحقیقات کی وہ کمیٹی بانی پی ٹی ائی عمران خان کی مرضی اور حکم کے تحت بنائی گئی تھی کمیٹی ممبران کے نام بھی بانی پی ٹی ائی عمران خان نے خود تجویز کیے ۔سابق گورنر اور خیبر پختون خواہ شاہ فرمان سینیئر رہنما قاضی انور اور برگیڈیئر ریٹائر مصدق عباسی کمیٹی کے ممبر تھے کمیٹی نے تمام شواہد اور حقائق کی روشنی میں رپورٹ مرتب کی بانی پی ٹی ائی کے حکم کے مطابق کرپشن کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے
ایک محکمے میں کرپشن کی شکایات موصول ہوئی تو تحقیقات کی گہیں بانی پی ٹی ائی کی ہدایات کے مطابق اگر کسی بھی عہدے دار کے خلاف کرپشن کی شکایات ائیں گی تو سخت ترین ایکشن لیں گے یہی کمیٹی مستقبل میں بھی تفتیش کے بعد رپورٹ مرتب کرے گی سوشل میڈیا اور نیشنل میڈیا پر یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پارٹی میں کوئی تقسیم ہے یا گروپ بندی ہے یہ تاثر سراسر غلط ہے کارکنان کو بانی پی ٹی ائی عمران خان کا پیغام دے رہا ہوں کہ اگر کسی بھی عہدے دار کے خلاف کرپشن کی شکایات ہیں تو شواہد کمیٹی کے سامنے پیش کیے جائیں
Comments are closed.