سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کی جنگ کو ختم کرے‘منیراکریم

نیویارک (آن لائن)پاکستان نے پائیدار عالمی امن کیلئے اقوام متحدہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین جیسے تنازعات کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اعلی سطح کھلی بحث کے دوران کیا۔پاکستانی مستقل مندوب منیراکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کی جنگ کو ختم کرے۔ اعلی سطح بحث کا موضوع "امن کا قیام و فروغ: امن کے نئے ایجنڈے کا عالمی، علاقائی اور قومی پہلوں سے جائزہ” تھا, ترجمان پاکستانی مستقل مشن کے مطابق بحث کی صدارت سیرا لیون کے وزیر خارجہ پروفیسر ڈیوڈ فرانسس کر رہے تھے۔منیر اکرم, اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب نے کہا کہ دہشت گردی و پرتشدد انتہا پسندی کی وجوہات کے حل میں ناکامی نے دنیا میں تنازعات کے پھیلا کو جنم دیا ہے، اس حوالے سے بین الاقوامی حکمت عملیاں بڑی حد تک ناقص، غیر مثر اور غیر تسلی بخش ہیں۔غیر ملکی قبضے کے نتائج کہیں زیادہ واضح نہیں ہیں جتنا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں ہیں۔

سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کی جنگ کو ختم کرے۔منیر اکرم نے سیکیورٹی اور بنیادی ضروریات اور خدمات کی فراہمی کو تشدد اور دہشت گردی کے خلاف کامیابی کے لیے ضروری قرار دیا, ترجمان مستقل مشنپاکستانی مستقل.مندوب نے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا، ترجمان مستقل مشن جو تنازعات کی روک تھام اور حل کے لیے قومی کوششوں کو علاقائی اور بین الاقوامی حمایت فراہم کرے, ترجمان پاکستانی مستقل مشنمنیر اکرم نے سیکرٹری جنرل کے امن کے نئے ایجنڈے میں بیان کردہ قومی سطح پر پرتشدد روک تھام کی حکمت عملی کے تصور کو قیمتی قرار دیا, ترجمان مستقل مشنانہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے تجربے پر روشنی ڈالی، ترجمان مستقل مشنپاکستان کا اپ ڈیٹ شدہ قومی ایکشن پلان "عزم استحکام” مقامی کمیونٹیز کے ساتھ مل کر پرتشدد انتہا پسندی اور دہشت گردی کو ختم کرنے پر مبنی ہے, منیر اکرمہماری سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ مقامی کمیونٹیز کی حمایت، مدد اور شمولیت کی وجہ سے کامیاب ہوئی, منیر اکرمسفیر منیر اکرم نے امید ظاہر کی کہ کونسل میں ہونے والی بحث نئے "سوچ کے زاویے” پیدا کرے گی تاکہ تنازعات کو روکنے، حل کرنے اور جنگ زدہ ممالک میں امن قائم کرنے کے لیے مثر حکمت عملی وضع کی جا سکے۔

Comments are closed.