تحریک انصاف کا جلسہ اچانک منسوخ کرنے پر علیمہ خان کا شدید ردعمل کا اظہار
اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف کا جلسہ اچانک منسوخ کرنے پر سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم سواتی کس کے کہنے پر صبح صبح بانی تحریک انصاف سے ملنے چلا گیا؟ اور الزام لگایا کہ اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر ان لوگوں نے بانی تحریک انصاف سے جلسہ ملتوی کروایا۔پی ٹی آئی کا جلسہ منسوخ ہونے پر علیمہ خان کا سخت ردعمل سامنے آ یا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کس کے کہنے پر صبح صبح بانی تحریک انصاف سے ملنے چلا گیا؟
اعظم سواتی نے کس کے کہنے پر بانی تحریک انصاف کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام پہنچایا؟ صبح 7:30 بجے اڈیالہ میں بانی تحریک انصاف سے ملاقات کیسے ممکن ہو سکتی ہے؟ علیمہ خان نے الزام لگایا کہ اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر ان لوگوں نے بانی تحریک انصاف سے جلسہ ملتوی کروایا۔ علیمہ خان نے کہا کہ کارکنان کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں تھی تو بانی تحریک انصاف سے فیصلہ کروا دیا۔موجودہ لیڈر شپ کا ارادہ ہی نہیں ہے بانی تحریک انصاف کو باہر نکالنے کا۔علیمہ خان نے کہا کہ پارٹی کا چیئرمین باہر بیٹھا ہے اس نے فیصلہ کیوں نہیں کیا؟ یہ فیصلے خود کرتے ہیں اور نام بانی تحریک انصاف کا لگا دیتے ہیں۔
Comments are closed.