پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت کو کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد رہا
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت کو کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔شیر افضل مروت کو ترنول جلسہ گاہ کے قریب سے گرفتار کیا تھا۔پولیس کے مطابق شیر افضل مروت کو حراست کے بعد رہا کردیا،شیر افضل مروت کو ترنول جلسہ گاہ کے قریب سے گرفتار کیا تھا‘شیر افضل مروت کو رہا کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کی جانب سے انتشار نہ پھیلانے کی یقین دھانی کے بعد رہاکیا گیا۔ شیر افضل مروت کو پولیس نے پوچھ گچھ کیلئے روکا پھر جانے دیا ۔شیر افضل مروت اپنی ہی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔
Comments are closed.