ججزکی مفتی حنیف قریشی کی تلخ کلامی پر چیف جسٹسٰ نے مولانافضل الرحمان سے مددمانگ لی
اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں مبارک ثانی کیس میں ججزکی مفتی حنیف قریشی کی تلخ کلامی پر چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے مولانافضل الرحمان سے مددمانگ لی۔جمعرات کوچیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تواس دوران سماعت مفتی حنیف قریشی اور ججز میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہواجس میں مفتی حنیف قریشی نے ججزسے مخاطب ہوکرکہاکہ آپ کا فیصلہ مسلمانوں کی دل آزاری کا باعث بنا ہے
، آپ کبھی کسی کو بات کرنے سے روکتے ہیں کبھی کسی کو ڈانٹ رہے ہیں، کیا قاضی ایسا ہوتا ہے؟ اس پر چیف جسٹس نے پوچھاکہ آپ ہیں کون؟ اس پر مفتی حنیف قریشی نے کہاکہ میں کروڑوں مسلمانوں کا نمائندہ ہوں،اس پر چیف جسٹس نے جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے درخواست کی کہ مولانا صاحب ان کو آپ ہی سمجھائیں، تب مولانافضل الرحمان نے مفتی حنیف قریشی سے کہاکہ مجھے بات کرنے دیں جس پر وہ خاموش ہوگئے۔
Comments are closed.