اندرا گاندھی کا کردار نبھانے پر کنگنا رناوت کو قتل کی دھمکیاں‘ پولیس سے مدد مانگ لی
ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتیا جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کو ان کی اگلی فلم ایمرجنسی کی ریلیز سے قبل سکھ انتہا پسند گروپوں کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ اس فلم میں وہ سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔یہ دھمکیاں فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا پر ریلیز ہونے کے بعد سامنے آئی ہیں، اداکارہ جو ہماچل پردیش کے ضلع منڈی سے منتخب رکن پارلیمنٹ ہیں
، نے اس معاملے پر پولیس سے مدد مانگی ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں وکی تھامس سنگھ نامی شخص سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کا ذکر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔اس شخص نے ویڈیو میں کہا کہ اگر فلم میں مقتول خالصتانی عسکریت پسند جرنیل سنگھ بھنڈرانوالہ کو دہشت گرد کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تو یاد رکھیں کہ اندرا گاندھی کے ساتھ کیا ہوا تھا جس کی فلم آپ کررہی ہیں۔ویڈیو میں گفتگو کرنے والوں کا مزید کہنا تھا کہ جو سر پیش کر سکتے ہیں وہ اسے کاٹ بھی سکتے ہیں۔ایکس پر پوسٹ ہونے والی مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے پولیس سے مدد مانگی۔
Comments are closed.