ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی کا پاکستان نے کوئی ثبوت نہیں دیا: افغان چیف آف اسٹاف
کابل (آن لائن)طالبان حکومت کے چیف آف اسٹاف محمد فصیح الدین فطرت نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی کاپاکستان نیکوئی ثبوت نہیں دیا۔یہ بات انہوں نے کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ہے۔افغان چیف آف اسٹاف محمد فصیح الدین نے کہا ہے کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کی موجودگی کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان سے پاکستانی فوج اور حکومت کے خلاف کارروائیوں کی بھی تردید کرتے ہیں۔
Comments are closed.