اظہر مشوانی کے بھائی بازیابی کیس :اسلام آباد ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل سے آئندہ تک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
اسلام آباد( آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اظہرمشوانی کے بھائیوں کی بازیابی کیلئے درخواست پراٹارنی جنرل سے اگلے ہفتے تک تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہاہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری رکھیں اور معلومات ملنے پر عدالت کو آگاہ کریں سماعت کے دوران ڈاکٹر بابراعوان نے کچے کے ڈاکووں کا معاملہ عدالت میں اٹھا دیا۔بابراعوان نے کہاکہ کچے کے ڈاکووں نے یوٹیوب چینل بنا کر کہا سبسکرائب کریں ،چیف جسٹس نے کہاکہ جنوبی پنجاب ودیگر علاقوں کی صورتحال تو بڑی خراب ہے،کچے کے ڈاکووں کو ہم بچپن سے دیکھ اور سن رہے ہیں۔انھوں نے یہ ریمارکس جمعہ کے روزدیے ہیں۔پی ٹی ائی رہنما اظہرمشوانی کے بھائیوں کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،اٹارنی جنرل پاکستان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ دونوں لاپتہ مغوی کسی ادارے کے پاس نہیں ہیں،معاملہ اعلیٰ حکام کے سامنے رکھا گیا ہے،بابراعوان مجھے معلومات شیئر کر دیں ہم مزید دیکھیں گے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ کہاں سے لاپتہ ہوئے؟بابراعوان نے کہاکہ اظہر مشوانی کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے سے روکا گیا،
اظہر مشوانی کو کہا گیا کچھ میٹریل ہے وہ آپ ڈیلیٹ کردیں،کہا گیا آئندہ آپ ٹوئٹ نہیں کریں گے،وکیل بابراعوان نے دستاویزات پڑھ کر سنائیں۔وکیل بابراعوان نے کہا ہم نے پہلے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا پھر یہاں درخواست دائر کی، چیف جسٹس نیا ستفسار کیا کہ میں نے اس لئے پوچھا کہ میرا دائرہ اختیار ہے بھی یا نہیں؟اٹارنی جنرل نے واضح بیان دے دیا ہے کہ مغوی کسی ادارے کیپاس نہیں ہیں،اٹارنی جنرل نے کہاکہ میں ڈاکٹر صاحب کو بتادوں میں ذاتی طور پر معاملے کو دیکھ رہا ہوں.چیف جسٹس نے کہاکہ اٹارنی جنرل اعلیٰ ترین لا ء افسر ہیں ان کا بیان اہمیت کا حامل ہے،اٹارنی جنرل نے کہاکہ ادارے کام کررہے ہیں، تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،چیف جسٹس نے کہاکہ پولیس، ایف آئی اے ودیگر ادارے کیا کام کرہے ہیں اس پر رپورٹ دے دیں،اٹارنی جنرل نے کہاکہ ہم رپورٹ دے دیں گے تمام ادارے اس کیس پر کام کررہے ہیں۔ڈاکٹر بابراعوان نے کچے کے ڈاکووں کا معاملہ عدالت میں اٹھا دیا۔بابراعوان نے کہاکہ کچے کے ڈاکووں نے یوٹیوب چینل بنا کر کہا سبسکرائب کریں ،چیف جسٹس نے کہاکہ جنوبی پنجاب ودیگر علاقوں کی صورتحال تو بڑی خراب ہے،کچے کے ڈاکوو?ں کو ہم بچپن سے دیکھ اور سن رہے ہیں،عدالت نے کہاکہ اٹارنی جنرل لاپتہ افراد سے متعلق تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں،اٹارنی جنرل نے کہاکہ ہم تمام تر وسائل استعمال کررہے ہیں،وکیل بابراعوان نے کہا کہ ا?ج 85دن ہو گئے،کیسے کہہ سکتے کہ ہمیں پتہ نہیں؟چیف جسٹس نے کہاکہ ا?پ کوشش جاری رکھیں کوئی پیشرفت ہوتی ہے تو عدالت کو ا?گاہ کریں،عدالت نے کیس کی سماعت ا?ئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی۔۔
Comments are closed.