جبری گمشدگیوں کا عالمی دن : کشمیر ی مائیں آج بھی اپنے پیاروں کی منتظر
قابض بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مقبوضہ کشمیر میں 10,000 سے زائد افراد کو حراست کے دوران لاپتہ کیا، مقبوضہ کشمیر میں دریافت ہونے والی ہزاروں بے نام قبروں کے بارے میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو خدشہ ہے کہ یہ لاپتہ افراد کی ہوسکتی ہیں
، اس عالمی جرم کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے جبری گمشدگیوں کے متاثرین کا آج عالمی دن منایا جا رہا ہے، لاپتہ افراد کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کے مطابق لواحقین کو یہ حق حاصل ہے کہ انہیں بتایا جائے کہ ان کے پیاروں کے ساتھ کیا ہوا، اقوام متحدہ کئی بار بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تنبیہ کرچکا ہے، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جبری گمشدگیوں کے متاثرین کے عالمی دن کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 34برسوں کے دوران ہزاروں کشمیریوں کو عالمی جرائم کا نشانہ بنایا گیا ، 6 اگست 2019ء کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کرنے کے بعد وادی میں بھارتی فوج کی ظلم و بربریت مزید بڑھ گئی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے جو ظلم کئے ہیں اس پر دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے آوازیں اٹھائی جاتی ہیں ، آج لاپتہ افراد کے عالمی دن کے موقع پر ان کشمیری ماوں کا دکھ کون سمجھے گا جن کے لخت جگر بھارتی فوج نے غائب کردیئے جن کا آج تک کوئی پتہ نہیں۔
Comments are closed.