جلدا ز جلدنئے چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، اپوزیشن لیڈر کا مطالبہ

اسلام آباد(آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ چیف جسٹس کو بانی پی ٹی آئی کے کیسز نہیں سننے چاہئیں جلد از جلد نئے چیف جسٹس کا نوٹیفیکیشن کرنا چاہیے کوئٹہ پریس کلب میں پابندی کیوں لگائی گئی ہے بلوچستان میں مایوسی پھیل رہی ہے خوفناک بات ہے کہ بلوچستان میں لوگ تنگ ہیں بلوچستان پہ اپنی پالیسی واضح کریں قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کئی افسران نہیں آئے افسران نے کہا کہ ہماری جی ایچ کیو میں میٹنگ ہے کیا یہ بہانے کریں گے قومی اسمبلی کی رٹ کو قائم کریں انٹرنیٹ کا کھلا گھونٹ دیا تاکہ بانی پی ٹی آئی کا نام نہ چلے جواب دیا گیا کہ اٹھائیس اگست تک انٹرنیٹ سپیڈ ٹھیک ہو جائے گی آئی ٹی کمیٹی میں غلط بیانی کی گئی

اب بتایا جارہا ہے کہ انٹرنیٹ ویب سسٹم انسٹال کیا جارہا ہے بلوچستان کے بارے میں آپ کہتے ہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے کوئٹہ پریس کلب میں پابندی کیوں لگائی گئی ہے بلوچستان میں مایوسی پھیل رہی ہے خوفناک بات ہے کہ بلوچستان میں لوگ تنگ ہیں بلوچستان پہ اپنی پالیسی واضح کریں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کو بانی پی ٹی آئی کے کیسز نہیں سننے چاہئیں جلد از جلد نئے چیف جسٹس کا نوٹیفیکیشن کرنا چاہیے

Comments are closed.