مونال ریسٹورنٹ کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد( آن لائن) سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی،چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 3 ستمبر کو سماعت کرے گا، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی بنچ کا حصہ ہوں گے،لا مونتانا اور سن شائن ہائیٹس کی درخواستیں بھی3 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔
Comments are closed.