گوجرانوالہ (آن لائن) تحریک انصاف سے ایک اور جیتی ہوئی نشست چھن گئی، این اے 79 میں 8 فروری کو 4 ہزار سے زائد ووٹوں سے ہارنے والے ن لیگی امیدوار کو الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں کامیاب قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق این اے 79 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہوگیا، دوبارہ گنتی میں 8 فروری کو شکست کھا جانے والے مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار بھنڈر کامیاب قرار دے دیے گئے۔8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار بھنڈر نے 4 ہزار 388 ووٹ سے شکست کھائی تھی۔ تاہم دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار بھنڈر نے 95604 ووٹ حاصل کیے۔ پی ٹی آئی امیدوار احسان اللہ ورک نے 92581 ووٹ لیے۔ ن لیگ کے ذوالفقار بھنڈر 3023 ووٹوں کی برتری سے ایم این اے قرار دے دیے گئے۔ یاد رہے کہ 27 اگست کو الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 79 گوجرانوالہ میں دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ ا?فیسر سے کہا کہ و ہ دوبارہ گنتی کا عمل مکمل کرکے دو دن میں نیا فارم 49 جاری کریں۔
Comments are closed.