دیربالا،مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 12افراد جاں بحق

دیربالا(آن لائن) خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے 7 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں 9 بچے، 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں،پولیس کے مطابق مکان پر تودہ کرنے سے دب کر جاں بحق ہونے والے 12 فراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں،تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ دیر بالا میں پاتراک کے علاقے میں مٹی کا تودہ گھر پر آگرا جس کے نتیجے میں 2 خواتین، ایک مرد اور 9 بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی فیملی سے ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے نعشوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رات بارش اور اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا۔

شدید بارشوں کے باعث دیر بالا کے علاقے پاتراک میدان میں ولی محمد نامی شخص کے گھر پر بھاری پتھر اور مٹی کا تودہ آنے سے مکان کی چھت گرگئی ملبے تلے 12 افراد دب گئے تھے۔رات بھر شدید بارش اور اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن رات بھر ملبہ ہٹانے کا کام جاری رہا۔درجنوں مقامی افراد اور ریسکیو اہلکار امدادی کاروائیوں میں مصروف رہے جبکہ ریسکیو آپریشن میں سول ڈیفنس، پولیس اور دیر لیویز کے جوانوں نے حصہ لیا۔امدادی کارروائیوں میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد کے علاوہ 1122 اپردیر، پولیس، دیر لیویز اور سول ڈیفنس کے اہلکار شامل تھے۔علی الصبح 7 بجے کے قریب ریسکیو آپریشن مکمل کرکے 3 خواتین، 2 مرد اور 7 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ لاشوں کو ملبے سے نکال کرقریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔افسوسناک واقعے پر پورا علاقہ سوگوار ہے آج گھر کے دیگر افراد جو کام کے سلسلے میں علاقے سے باہر تھے ان کے پہنچنے کے بعد تدفین کی جائے گی۔

Comments are closed.