دہشت گرد گروہوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،محسن نقوی
کوئٹہ( آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے اور اس فتنے کا سر سختی سے کچلا جائے گا، دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے
، بلوچستان میں قیام امن کیلئے ہر سطح پر فوری اقدامات کئے جائیں گے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے ملاقات کی جس میں بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی پرزور مذمت کی گئی جبکہ شہدائکے لواحقین سے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے وزیر اعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی میں ریاست کو نہ ماننے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے،کمیٹی فیصلوں کے مطابق دہشت گردی کے واقعات میں ملوث کسی گروہ سے کوئی رعایت نہیں ہوگی
۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ یاست کی رٹ کسی کو چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔ بلوچستان کی سکیورٹی فورسز، فرنٹیئر کور، پولیس اور لیویز کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔بلوچستان سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے کا وقت آگیا ہے۔ ہمارے لوگوں کو شہید کرنے والوں کو بھاگنے یا چھپنے نہیں دیں گے۔اس موقع پر گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز اور عوام ایک ہیں۔ چند عناصر امن کو سبوتاڑ کرنے کے درپے ہیں۔جعفر خان مندوخیل نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کئے فیصلوں کو بروقت اور قیام امن کیلئے ناگزیر قرار دیا۔
Comments are closed.