ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے استعفے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اسلام آباد(آن لائن) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے استعفے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے اور ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پروفیسر احسن اقبال ڈاکٹر جہاں زیب کی کارکردگی سے ناخوش تھے‘جس پر انہوں نے نواز شریف سے بھی بات کی جس پر وزیراعظم نے ان سے استعفیٰ لے لیا۔
ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے متعدد مرتبہ وزیر اعظم شہباز شریف کو ڈاکٹر جہاں زیب کی منفی اپروچ پر اعتماد میں لیا،بجٹ کے دوران ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دینے میں ڈاکٹر جہاں زیب کی کم علمی اور سوچ سامنے آئی۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر جہاں زیب جس صوبہ میں بھی رہے ناکام تجربے کرتے رہے، ڈاکٹر جہاں زیب کے کسے منصوبے پر عملدرآمد نہ ہوسکا، جس منصوبہ پر بھی کام کیا اسکی لاگت کروڑوں روپے بڑھا دی۔ذرائع کے مطابق پی ڈبلیو ڈی کو بند کروانے میں ڈاکٹر جہاں زیب کا ہاتھ تھامگرپی ڈبلیو ڈی بند کروانے کے بعد متبادل پلان دینے میں ناکام رہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پروفیسر احسن اقبال نے تمام صورتحال سے متعلق میاں نواز شریف کو آگاہ کیا، مسلم لیگ کے کے دور میں احسن اقبال کو وزیر اور ڈپٹی چئیرمین کا عہد ہ دیا گیا تھا۔میاں نواز شریف نے ڈاکڑ جہاں زیب کی مایوس کن کارکردگی پر وزیراعظم سے بات کی، وزیراعظم نے ڈپٹی چئیرمین سے عہدہ واپس لیکر پروفیسر احسن اقبال کودیدیا۔
Comments are closed.