اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذالعمل ہے،ضلعی انتظامیہ

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذالعمل ہے،ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کسی جلسے جلوس کی ہرگز اجازت نہیں۔ ترجمان انتظامیہ نے ایک بیان میں شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ایسی کسی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کا سامنا ہوگا۔

Comments are closed.