امن وامان صوبے کا بڑا مسئلہ ہے، سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

ڈی آئی خان (آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے مطابق کام کریں گے، امن وامان صوبے کا بڑا مسئلہ ہے، سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ سرکٹ ہاوٴس ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کے وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے، صوبے میں منشیات فروشوں کا پرائیویٹ ہسپتالوں میں مفت علاج ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں لیکن ڈیرہ اسماعیل خان کو اپنا حق ملے گا، یہ آپ کے ٹیکس کا پیسہ ہے عوام پر کوئی احسان نہیں ہے، میں کسی پراجیکٹ کا افتتاح نہیں کرتا ہوں ایک فلائی اوور کا افتتاح کیا جو ابھی تک نہیں بنا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں جو ترقیاتی کام ہو رہا ہے آپ اس کام کو چیک کریں، آپ نے ترقیاتی کاموں کی چوکیداری کرنی ہے، آپ نشاندہی کریں ہم کام کریں گے، تنقید کرنے کے بجائے عملی کام کریں، اپنے فائدے کیلئے دوسرے کو نقصان نہ پہنچائیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے کے عوام کو کہتا ہوں آپ حکومت کی ٹیم بنیں، ہم نے معاشرے میں شعور لانا ہے، محکمے اور ادارے آپ کی خدمت کے خواہش مند ہیں، بجلی اور لوڈشیڈنگ صوبے کا کام نہیں، بجلی چوری سے پرہیز کریں، چوری کرو گے تو بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے نے اپنے حصہ کا آئی ایم ایف کو پورا پیسہ دیا ہے، اپنے وسائل کو بڑھانے کیلئے کام کر رہے ہیں، ہمارے آباوٴ اجداد سمیت لوگوں نے صوبے میں بڑی قربانیاں دی ہیں، اداروں کے ساتھ تعاون کریں ادارے عوام کے غلام ہیں۔علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ پورے صوبے کے ترقیاتی کاموں کی نگرانی خود کروں گا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وڑن کے مطابق کام کریں گے، امن وامان صوبے کا بڑا مسئلہ ہے، سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی

Comments are closed.