بلاول بھٹو سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان کے وزیراعلی سرفراز بگٹی نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سرفراز بگٹی کے درمیان بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر اور اس پر قابو پانے کے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں بارشوں کے بعد کی سیلابی صورت حال اور اس پر قابو پانے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

Comments are closed.