اسلام آباد ہائی کورٹ ،پی ٹی آئی وکیل کو اڈیالہ جیل روکنے پر ایڈووکیٹ جنرل و دیگر کو نوٹس

اسلام آباد(آن لائن ): اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری اور نعیم پنجوتھہ کو اڈیالہ جیل میں جانے سے روکنے کے خلاف درخواست پر سپرٹینڈنٹ،ڈپٹی سپریڈنٹ اڈیالہ جیل اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نو نوٹس جاری کر دیاہے اور ان سے 6ستمبرتک جواب طلب کیاہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے ہیں کہ وکلاء کی غیر موجودگی میں عدالتی کارروائی کی کوئی قانونی حیثیت تصور نہیں کی جائے گی انھوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روزدیے ہیں۔:جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی

اس دوران ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے ،اورموقف اختیار کیاکہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ وکلاء کو جیل میں جانے کی اجازت ہو گی،جیل ٹرائل میں مجھے بانی چیئرمین نے بطور وکیل نامزد کیا تھا،میرے ساتھ ایک اور وکیل بھی ہیں جن کو اڈیالہ جیل میں نہیں جانے دیا جا رہا ، اس پر عدالت نے پوچھاکہ کب سے نہیں جانے دیا جا رہا،فیصل چوہدری نے کہاکہ 26 اگست کے بعد ہمیں نہیں جانے دیا گیا،عدالت نے پوچھاکہ کتنی مرتبہ آپ کو نہیں جانے دیا گیا، اس پر وکیل نے بتایاکہ دو مرتبہ نہیں جانے دیا گیا، اسی عدالت کے فیصلوں کے مطابق جیل ٹرائل اوپن ٹرائل ہی ہو گا،اس پر جسٹس اسحاق خان نے کہاکہ وکلا ئکی غیر موجودگی میں عدالتی کارروائی کی کوئی قانونی حیثیت تصور نہیں کی جائے گی، بعدازاں عدالت نے فریقین کے نوٹسزجاری کرتے ہو ئے کیس کی سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Comments are closed.