پی ٹی آئی کے وفد کی سردار اخترمینگل سے ملاقات، استعفیٰ واپس لینے کامطالبہ

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سربراہ بی این پی(مینگل) سردار اختر مینگل کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے اپنا اسعفیٰ واپس لے کر اپوزیشن اتحاد کے پلیٹ فارم سے آئینی جدوجہد جاری رکھنے کا پیغام دیا ہے۔اسلام اباد میں سردار اختر مینگل سے اپوزیشن کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں اسد قیصر، عمر ایوب حامد رضا اور اخونزادہ حسین یوسفزئی شامل تھے

، ملاقات میں عامر ڈوگر، رووف حسن بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران رہنماؤں نے اخترمینگل کو اپوزیشن اتحاد کے پلیٹ فارم سے آئینی جدوجہد جاری رکھنے کا پیغام دیا اور کہاکہ استعفی واپس لے کر پارلیمنٹ میں مشترکہ جدوجہدکریں۔اخترمینگل نے جواب دیا کہ بلوچستان کے حالات سنگین نوعیت کے ہیں، کسی بھی واپسی کا فیصلہ مشکل ہے، اب بات چیت کا وقت گذر چکا، بلوچستان کے اصل مسائل کو کوئی سمجھنا ہی نہیں چاہتا۔دوسری جانب اختر مینگل کو منانے کے لیے حکومت نے بھی کوششیں شروع کردی ہیں، اس سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف کے سیاسی مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ وفد کے ہمراہ کچھ دیر بعد پارلیمنٹ لاجز میں اختر مینگل سے ملاقات کریں گے۔

Comments are closed.