بھارتی فضائیہ میں خاتون فلائنگ آفیسر کیساتھ ونگ کمانڈر کی جنسی زیادتی
نئی دہلی (آن لائن)بھارتی فضائیہ میں خاتون فلائنگ آفیسر کیساتھ ونگ کمانڈر کی جنسی زیادتی، مودی کے بھارت میں خواتین کے استحصال اور ریپ کے واقعات دن بدن بڑھتے جارہے ہیں، مودی سرکار کی بے لگام بھارتی فوج بھارتی خواتین کے لیے بڑا خطرہ ، مزاحمت اور بار بار التجا کے باوجود ونگ کمانڈر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون افسرنے رپورٹ درج کرادی ۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فضائیہ کی 24 سالہ خاتون فلائنگ آفیسر نے اپنے ونگ کمانڈر پر ریپ اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے پر مقدمہ درج کرا دیا، بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر 38 سالہ پی کے سہراوت کے خلاف مقدمہ ریپ اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے پر درج کیا گیا، خاتون فلائنگ آفیسر کے مطابق، 31 دسمبر 2023 کو آفیسرز میس میں سال نو کی پارٹی کے دوران ونگ کمانڈر تحفہ دینے کے بہانے کمرے میں لے گیا، خاتون افسر کا کہنا ہے کہ مزاحمت اور بار بار التجا کے باوجود ونگ کمانڈر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، اسے خاموش نہ رہنے پر قتل کی دھمکیاں دی گئیں اور زہنی طور پر ہراساں کر کہ سماجی بائیکاٹ کیا گیا ، ماضی میں بھی بھارتی فوج میں سینئر اور جونیئرافسران کی جانب سے خواتین کے خلاف ریپ، ہراسانی اور جنسی حملوں کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں، بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ کا نام نہاد نعرہ لگانے والی مودی سرکار اپنی بے لگام اور کرپٹ فوج پر لگام کب ڈالے گی؟۔
Comments are closed.