علی امین نکمے اور نا ہل وزیراعلی ، اعتماد کے ووٹ کا مشورہ سرکاری نہیں برادرانہ دیا: کنڈی
پشاور (آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے صوبے کی حکومت کو نااہل اور نکمی قرار دیتے ہوے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو برادرانہ طور پر اعتماد کے ووٹ کا مشورہ دیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارے وزیراعلیٰ کس اچھے کام کیلئے عدالت میں پیش ہوتے ہیں؟ یہ خود نکمے، نااہل اور ناکام ہیں، اتنے میں نے کپڑے تبدیل نہیں کیے جتنے ان کی کابینہ کے لوگ تبدیل ہوگئے ہیں، وزیراعلیٰ کو اچھی ٹیم کا انتخاب کرنا چاہیے تھا لیکن ٹیم کا کپتان ہی نااہل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں ٹرانسفر پوسٹنگز ،فنانس بل،سیکرٹریز کی پوسٹنگز پر پیسے لیے جاتے ہیں ان کا بلین ٹری منصوبہ کہاں ہے؟ ٹمبر مافیا کے ساتھ مل کر انہوں نے درخت بیچ دیئے ہیں، وزیراعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کا مشورہ برادرنہ طور پر دیا ہے،سرکاری طور پر نہیں۔
Comments are closed.