بلاول بھٹو زرداری کی بات سے لگا کہ ڈی جی ایس پی آر کے دفتر میں پریکٹس کی ،اپوزیشن لیڈر
اسلام آباد(آن لائن )قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی بات سے لگا کہ ڈی جی ایس پی آر کے دفتر میں پریکٹس کی اچھا لگا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر بلاول کو اچھا ٹرین کر رہے ہیں بانی پی ٹی آئی سے متعلق بلاول کی باتوں کو مسترد کرتا ہوں بانی پی ٹی آئی اپنی ایک ایک بات پر ڈٹ کر کھڑا ہے قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ اپنا ذہن بانی پی ٹی آئی کے بارے میں ظاہر کیا ہے
۔چیف جسٹس کو بانی پی ٹی آئی کے کیسز نہیں سننے چاہئیں رات کے اندھیرے میں لانے والی آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو شرم آنی چاہییبانی پی ٹی آئی نے کبھی تختہ الٹنے کی بات نہیں کی ان کے لوگوں نے افغانستان میں جہاز ہائی جیک کیا کیا انٹیلیجنس چیف آرمی چیف کی اجازت کے بغیر افغانستان جاسکتا تھاآڈیٹر جنرل کے مطابق ڈیفنس سروسز میں 566 ارب کی بے ضابطگیاں آئیں ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر اپنے احتساب کا نظام ٹھیک کریں یہاں پر آنے والے ویگو ڈالے آئے اس پر کمیٹی بنائی گئی وہ کون سی ایجنسی تھی جس کے اہلکاروں نے پارلیمنٹ ہاوٴس پر دھاوا بولا،جنرل عاصم منیر اور شہباز شریف اپنے متعلقہ ڈی جی بلائیں اور ایکشن لیں علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑے تھے اور رہیں گیملک میں فی الفور صاف شفاف الیکشن ہونے چاہئیں۔
Comments are closed.